منگل , 23 اپریل 2024

سعودی عرب میں لوگوں کے سر قلم کئے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ردعمل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر سرقلم کرکے عمل درآمد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی حکام انسانوں کی زندگی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور وہ سزائے موت کو اپنے مخالفین اور شیعہ اقلیتی مسلمانوں کی سرکوبی کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز سزائے موت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سینتیس افراد کے سرقلم کردئے جانے اعلان کیا تھا -رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کےسر عام سر قلم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے رواں سال میں سزائے موت کے ایک سو چار افراد کے سرقلم کئے ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …