بدھ , 24 اپریل 2024

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں کمانڈوز تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔

شہر میں انسداد دہشتگردی فورس کے کمانڈوز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کے گرد سیکیورٹی سخت کی جائے گی ،آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائیے گا۔

پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے،وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل سے آنے والی شکایات کو بروقت نمٹایا جائے کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …