جمعہ , 14 مئی 2021

انصاف مرضی کا ،وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا

جڑانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک)مقدمے میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر عدالت میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا۔سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کارروائی کے لئے ایم ایل سی حاصل کرلیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیشن کورٹ کے تمام ججزنے کام چھوڑ دیا۔ ججز عدالت سے جام چھوڑ کر چیمبرز میں چلے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …