جمعہ , 5 جون 2020

وزیراعظم عمران خان4روزہ دورے پر آج چین پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان 4روزہ دورے پرآج چین جائیں گے،جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج 4روزہ دورےپرچین روانہ ہورہے ہیں،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمشیرتجارت عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزیرریلوے شیخ رشید،وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار،وزیربحری امورعلی زیدی،وزیرتوانائی عمرایوب اورزلفی بخاری بھی ہمراہ ہوں گے ۔ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جبکہ کئی کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب اور چینی صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گےجبکہ وزیراعظم بیجنگ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے 26اپریل کو ملاقات کریں گے۔ ادھر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے انڈونیشیا، ازبکستان، میانمار، آذربائیجان، منگولیا، سربیا، چلی، یواے ای، کینا اور فلپائن سمیت دیگر عالمی رہنما ءبیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، 9 مقامات سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے 9 مقامات …