جمعرات , 28 مئی 2020

ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں:روسی وزیر دفاع

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اعلی سطح تک پہنچ گیا ہے اور شام کے حالات بہتر بنانے میں ایران اور روس کے باہمی فوجی تعاون کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور ایران مشترکہ طور پر عالمی دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ آستانہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا شام میں قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار رہا ہے۔

روسی وزیر دفاع نے عالمی معاہدوں اور ایران و گروپ 1+ 5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے سلسلے میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی معاہدوں کو کمزور کرکے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے کئی عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈالدیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ رویہ کے خلاف عوامی احتجاج

امریکی ریاست مینے سوٹا کے علاقے مینیا پولس میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ایک …