جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق ،سامرہ شہر میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ ، 51 زائرین زخمی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 51 زائرین زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق عراق کے شہر سامراء میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 51 پاکستانی زائرین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، 47 مسافروں کو اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم 3 پاکستانی تاحال زیرعلاج ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دفتر وزارت خارجہ کے مطابق عراق میں پاکستانی مشن وزارت صحت اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پاکستانی زائرین کو صحت کی مکمل سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جب کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانے میں زائرین کی محفوظ واپسی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔عراق میں پاکستانی مشن نے زخمی مسافروں کی تفصیلات پاکستان میں وزارت خارجہ کو فراہم کردی ہیں اور دفتر خارجہ نے پاکستان میں زخمیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے زائرین کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …