اتوار , 19 مئی 2019

سسٹم میں خرابی :آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت عارضی طور پر روک دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اپنے سسٹم میں خرابی کے سبب ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کچھ دیر کے لیے روک دی ہے۔آئی سی سی نے اپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ سسٹم میں کچھ مسائل کے سبب ہمیں عارضی طور پر آج صبح ٹکٹوں کی فروخت روکنی پڑ گئی ہے۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہم حل تلاش کر رہے ہیں اور جیسے ہی ٹکٹ فروکت کے لیے دستیاب ہوں گے تو ہم آپ کو دوبارہ آگاہ کریں۔

آئی سی سی نے اس زحمت پر شائقین سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام ٹیموں اور تمام مقامات کے ٹکٹ اس وقت فروخت کے لیے دسیتاب ہیں جنہیں سسٹم میں بہتری آتے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ورلڈ کپ 2019 کا آغاز آئندہ ماہ 29مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہو گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے نبرد آزما ہوں گی اور فائنل 14جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ورلڈ کپ اسکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور …