اتوار , 19 مئی 2019

صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں،میراکسی دھڑےسے تعلق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں صرف تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھےسمجھ نہیں آتا کہ اس پر کیا کہوں۔

تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دھڑوں سے متعلق سوال پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی کے کسی گروپ سے نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں ہم سب جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

آصف زرداری اور فضل الرحمان میدان میں آنے پر متفق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں …