پیر , 20 مئی 2019

ایران کے تعاون سے ہی داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی، عراقی رہنما

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی البدر آرگنائزیشن کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ اگر ایران ساتھ نہ دیتا تو عراقی عوام داعش کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔بغداد میں داعشی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی قدردانی کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہادی العامری نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے جوانوں کے تعاون سے عراقی عوام نے وہابی دہشت گرد گروہ داعش پر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر عراق میں امریکی فوجیوں اور فوجی اڈوں کی موجودگی کو اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔ہادی العامری نے کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور عراقی پارلیمنٹ نے دو ہزار گیارہ میں ایک بل کی منظوری کے ذریعے غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلانے پر یمن کا رد عمل

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی …