جمعہ , 19 اپریل 2024

وزارت توانائی ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ، سمری تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پھر الگ وزارتیں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ الگ وزارتیں بنانے کا معاملہ آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم ختم کرنے کی سمری تیار کرلی، کابینہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو دو الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کریگی، الگ وزارتوں کے معاملے پر 30 اپریل کو وفاقی کابینہ میں غور کیا جائے گا۔لیگی حکومت نے 2017 میں توانائی کی وزارت بنائی تھی، الگ وزارتوں کی منظوری کے بعد رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …