جمعہ , 19 اپریل 2024

جارحیت ہوئی تو اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: لبنان

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں‌ نے کہا کہ ہم نے صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ اگر اسرائیل ہمارے ہوائی اڈوں‌ پر بمباری کرے گا تو ہم صہیونی ریاست کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس نے ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل کی تیل کی تنصیبات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں‌ گے۔

لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …