منگل , 23 اپریل 2024

سعودی حکومت شدید اندرونی بحران کا شکار،حسین امیر عبداللہیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کےمشیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اندرونی بحران کے علاوہ یمن اور بحرین کے بحران میں بھی گرفتار ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر قانونی حکومت کا ایک ہی دن میں 37 افراد کے گلے کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے ، انھوں نے کہا کہ آل سعودی کا زوال قریب ہے کیونکہ عرب اور سعودی عرب کے عوام اب اچھی طرح جانتے ہیں کہ آل سعود امریکی اور اسرائیلی مزدور ہیں ۔ ٹرمپ، نیتن یاہو ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا زوال قریب پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …