جمعہ , 19 اپریل 2024

تیل پر پابندی ایرانی عوام سے امریکہ کی دشمنی کا ثبوت، وزیر پیٹرولیم

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیاں سیاسی دھوکہ دہی ہی نہیں بلکہ ایرانی قوم سے سخت دشمنی کا ثبوت بھی ہیں۔بیژن نامدار زنگنہ نے امریکی پابندیوں کے بعد تیل مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے سے متعلق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنی صلاحیتوں سے متعلق مبالغہ آرائی کر رہے ہیں۔

امریکہ نے ایک بار پھر ایرانی تیل کی برآمدات کو صفرتک پہنچانے کا دعوی کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا کریں۔ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا اور تہران کسی بھی ملک کو عالمی منڈی میں اپنے کوٹے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …