بدھ , 24 اپریل 2024

معیشت کو چیلنجز درپیش، مشترکہ جدوجہد سے معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے: چینی صدر

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر نے کہا ہے کہ معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، اپنی سرحدوں کو تجارت کیلئے کھولنا ہوگا، مشترکہ جدوجہد سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔چین میں بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت عالمی رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کیلیے مزید کام کرنا ہوگا، عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔

چینی صدر نے کہا اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہے، اپنی سرحدوں کو تجارت کیلیے کھولنا ہوگا۔ شی جن پنگ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …