منگل , 23 اپریل 2024

عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشوں کا نوٹس لے: قطر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کےخلاف صہیونی ریاست کے مجرمانہ تصرفات روکنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ٹویٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے مسلسل دھاوے القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قرادادوں‌ کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرانا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی یہودی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مذہبی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلسل یہ سنتے آرہے ہیں کہ قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشیں‌ کی جا رہی ہیں اورفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی کی سازش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر اور سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد ناکام بنا دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …