ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے جاری مساعی تعطل کا شکار : اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو غیر مسبوق چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی پر قابو پانے کی کوشش کے باوجود غزہ کےعوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ میں امن امور کے نگراں دفتر کی طرف سے جاری رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کسی حد تک امن قائم ہوا ہے مگر یہ سب عارضی ہے۔ مگر اس کے باوجود فلسطینی کو درپیش مشکلات اور چیلنجز غیر مسبوق ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد غرب اردن میں بھی عام شہری بے چینی سے دوچار ہے۔ فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے جاری مساعی تعطل کا شکار ہیں اور غزہ کی معیشت بھی مشکلات کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی حکومت کو 2018ء سے اس وقت سے مالی بحران درپیش ہے جب اسرائیل نے فروری میں فلسطینیوں کی واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم ادا کرنے سے انکارکر دیا تھا۔سترہ فروری 2018ء کو اسرائیل نے فلسطینیوں کی 1 ارب 38کروڑ ڈالر کی رقم یہ کہہ کر منجمد کر دی تھی کہ فلسطینی اتھارٹی یہ رقم فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …