بدھ , 12 مئی 2021

امارات ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہ دے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ حماس نے اسرائیل کا ‘دبئی ایکسپو2020’ نامی عالمی نمائش میں شرکت کا اعلان "خطرناک پیش رفت ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا کہ وہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایکسپو 2020ء” میں اسرائیل کی شرکت فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا باعث بننے کےساتھ تیونس میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس کے فیصلوں کی نفی ہوگی۔

خیال رہے کہ سرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کےساتھ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح‌ کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ‘ایکسپو دبئی 2020’ میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کےممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔

نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔منتظمین کے مطابق یورپ میں فلسطینیوں کی 17 ویں کانفرنس 27 اپریل 2019 کو کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …