اتوار , 16 مئی 2021

امریکی صدر ٹرمپ پر موبائل فون سے حملہ

انڈیانا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں ایک شخص نے صدرڈونلڈ ٹرمپ پر موبا ئل فون مارنے کی کوشش کی تاہم ٹرمپ کی قسمت اچھی تھی موبائل فون اُن سے دورگرا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدرنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے جو نہی اسٹیج پرپہنچے توایک شخص نے ان پر موبائل فون پھینک دیا جو خوش قسمتی سے ان سے دور جاکرگرا۔جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے موبائل پھینکنے والے شخص کوتقریب سےباہرنکال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے، واقعہ کے بعد تقریب میں ایک ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب تقریب میں ٹرمپ نے اپنا قلم شرکاء کی جانب اچھالا۔خیال رہے موبائل فون پھینکنے کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ، اس سے قبل تو عالمی سیاسی رہنماؤں پر جوتے سے حملوں کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون سے متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی ائربیس” حتسریم” بھی حملے کا نشانہ بن گیا

غزہ: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے …