جمعہ , 7 مئی 2021

ایران کے خلاف تمام ہتھکنڈے یقینی شکست سے دوچار ہوں گے : جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےفاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سیکورٹی کے مشیر، غاصب صہیونی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایرانی نظام کی تبدیلی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جان بولٹن، نیتن یاہو، بن سلمان اور بن زائد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں.اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …