ہفتہ , 20 اپریل 2024

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری نے سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کا ر تبدیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے بارے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے3:30 تک ہوں گے جب کہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح 9 سے ایک بجے تک رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …