بدھ , 24 اپریل 2024

آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے سرگرم ہے، ژولی جیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام چینی سفیر اورچائنیز ایمبیسی کے ڈپٹی چیف آف مشن ژولی جیان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔ژولی جیان نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا ہے آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔

بعد ازاں اپنے ٹویٹ میںژولی جیان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہے، پاک چین تعلقات کو پروان چڑھانے کے لیے آئی ایس پی آر کا اہم کر دار ہے، چائنیز ایمبیسی آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …