جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کی خلیج فارس میں امریکی بیڑے کی ڈرون سے کامیاب نگرانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب نے کامیاب پرواز کے ذریعے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی ڈرون سے نگرانی کرنے کا دعویٰ کردیا۔ایران ذرائع ابلاغ کے مطابق نگرانی کرنے والے ایرانی ڈرون کی فوٹیج دکھائی گئی جو خلیج فارس میں امریکی بیڑے ڈوائیٹ ڈی آئیزن ہوور اور دیگر امریکی وار شپ کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

تصاویر میں بحری بیڑے پر جیٹ فائٹر طیارے بھی دیکھے جاسکتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔خیارل ہے کہ یہ ایران کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

ایران نے امریکا کے اس اقدام کے رد عمل میں خطے میں موجود تمام امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کی ترجمان لیفٹننٹ کلو جے مورگن کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز پر نظر رکھنے کی آزادی ہے۔تاہم انہوں نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی۔

امریکا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایران سے دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدوں سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ایران پر دیگر پابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔حال ہی میں امریکا نے دوست ممالک کو بھی ایران سے تیل کی خریداری ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ مستقبل میں دوست ممالک باز نہیں آئے تو ان پر بھی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …