ہفتہ , 8 مئی 2021

پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزا کی شرائط سخت کر دی گئیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستانیوں کے ویزے روکنے کی دھمکی دے دی، پاکستان کا نام بھی پابندیوں والے 10ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھی پاکستانیوں کے لئے ویزا پالیسی سخت کردی، امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے روکنے کی دھمکی دی گئی، پاکستان کا نام بھی پابندیوں والے 10ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا گیاجنہوں نے ڈی پورٹ شہریوں اور ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود امریکا میں رہنے والے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھاکہ امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے افراد کو واپس لینے سے انکار کرنے والے ممالک کو ویزے نہیں ملیں گے،جن ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا پابندیاں عائد کی گئیں ان میں پاکستان کے علاوہ گھانا، گیانا، گیمبیا، کمبوڈیا، اریٹیریا، گنی، سیوالیون، برما اور لاؤس شامل ہیں۔

گزشتہ روزامریکی سفارت خانے کا کہناتھاکہ پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ویزا پالیسی پر بات چیت جاری ہے، ویزا پالیسی دونوں ممالک کا باہمی معاملہ ہے جس پر بات چیت جاری ہے اور ابھی اس معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …