ہفتہ , 8 مئی 2021

امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ ، خاتون ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر سان ڈیاگو میں سفید فام قوم پرست شخص نے یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ سان ڈیاگو کے شمالی علاقے پووے میں 19 سالہ حملہ آور جان آرنسٹ نے یہودی عبادت گاہ میں اُس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی۔

ملزم کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔پووے کے میئر اسٹیو واس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …