پیر , 17 مئی 2021

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ، مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میچز کے دوران انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، نمازِ جمعہ کی مسجد میں ادائیگی کے وقت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے سانحہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے مساجد پر حملے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان سمیت دیگر تمام ٹیموں کے مسلمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

آئی سی سی اور انگلش ویلز کرکٹ بورڈ کو مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے خطوط ارسال کیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی صرف مسجد میں ہی کی جاسکتی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی مناسب سہولیات دی جائیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے موصول ہونے والے خطوط متعلقہ حکام تک پہنچائے اور سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کرنے کی استدعا کی جس پر حکومت نے برطانوی سیکیورٹی اداروں کو غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

سیکیورٹی اداروں نے حکومتی ہدایت کی روشنی میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، مسلمان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے سے قبل سیکیورٹی آفیشلز کو ضرور آگاہ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 50 سے زائد نمازیوں کو سفاک دہشت گرد نے گولیاں مار کر شہید کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …