جمعرات , 25 اپریل 2024

‘دو گھنٹوں میں پیٹرول، گیس کی قیمتیں واپس لاسکتا ہوں’شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی حکومت نے بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچا کر عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ اس ستم یہ کہ وقتاً فوقتاً یہ بیان بھی دیاجاتا ہے کہ ابھی مہنگائی اور بڑھے گی اور عوام کی مزید چیخیں بلند ہوں گی۔

اس حوالے سے سابق وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جو کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وزیر پٹرولیم تھے، انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم اور گیس مصنوعات میں اضافہ حکومت نے جان بوجھ کے کر رکھا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے آپ دو گھنٹے کا وقت دے دیں۔ اس وقت شام کے 7 بج رہے ہیں، میں 9 بجے تک گیس اور پیٹرول کی پرانی قیمتیں بحال کردوں گا۔

اس پر صحافی ضمیر حیدر نے سوال کیا کہ اتنا جلدی کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا بالکل ہوسکتا ہے۔ کیونکہ کرپشن اگر نہ کی جائے اور جھوٹ بولنے کی بھی آپ کو ضرورت نہ ہو تو یہ کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے۔ میں نے اپنے دورحکومت میں یہ سب کر کے عوام کو دکھایا ہے۔ن لیگ کے گزشتہ دور میں گیس اور پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنے کے برابر تھیں اور کسی بھی بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 1 روپیہ بھی نہیں ڈالاگیا۔

صحافی نے کہا کہ قیمتیں تو کم ہو جائیں گی مگر خزانے پر بوجھ بڑھ جائے گا تواس پر سابق وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔ خزانے سے کچھ بھی نہیں لوں گا ویسے ہی مینجمنٹ کی سطح پر قیمتیں کنٹرول ہو جائیں گی۔

انہوں نے بات جار ی رکھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جھوٹ بولنا اپنا شیوا بنا لیا ہے اور جھوٹے کیس بھی بنائے جا رہے ہیں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا اور نہ میں گھبراتا ہوں ۔صحافی نے کہا کہ آپ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے تو اس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں کا عادی ہوں اور 8 سال پہلے بھی ای سی ایل میں نام ڈالےگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …