منگل , 18 مئی 2021

موروثی سیاست؛پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کی منظوری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارتیں اور اہم سرکاری عہدے نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی اپنے اس اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر …