بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ کے برعکس ایران نےہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی : جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز امریکی چینل "سی بی ایس” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ کو مذاکرات کی تجویز نہیں دی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو مذاکرات کی تجویز نہیں دی بلکہ ستمبر کےمہینے میں مذاکرات کے حوالے سے ان کی تجویز کا جواب دیا اوراب ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آپ نے امریکہ کو قیدیوں کے تبادلے کی تجویزدی کہا کہ دونوں ملکوں نے اس سے پہلے ایسا اقدام کیا اور اب بھی یہ ممکن ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 6 ماہ قبل امریکہ کو تحویز دی اور تا حال امریکہ کی طرف سے اس کا جواب نہیں ملا ہے۔

محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ آپ کیوں ایران کی جیل میں قید امریکی قیدیوں کو رہا کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے، کہا کہ یہ امریکہ ہی ہے جو جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدہ ہوا اور اب اسے اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم رہا جبکہ امریکہ نے اس کے برعکس عمل کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …