جمعرات , 25 اپریل 2024

موٹاپے سے نجات کے لیےدارچینی اور شہد کا استعمال مددگار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے کا قدرتی ذریعہ تلاش کررہے ہیں؟ تو اس کا جواب آپ کے کچن میں موجود ہے۔درحقیقت شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاؤ کے لیے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیاءنہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کے لیے چینی اور میٹھی اشیاءکو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جس کے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے، جس کے نتیجے میںانسولین زیادہ بننے لگتی ہے۔

اس کے مقابلے شہد دوران خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کی بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کا کام آتا ہے۔

اس کے لیے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔اس کے علاوہ بھی چند مختلف طریقوں سے ان دونوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دارچینی کی چائے
آدھا کپ پانی، ایک دارچینی کی اسٹک اور ایک کھانے کا چمچ شہد لیں، پہلے پانی کو ابال لیں، اس کے بعد پیالی میں ڈال کر اس میں ابلے ہوئے پانی کو شامل کردیں۔ دس منٹ تک کے کے لیے اسے چھوڑ دیں اور پھر چمچ چلائیں اور دارچینی کو نکال کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے پی لیں۔

سبز چائے، دار چینی اور شہد
اس کو بنانے کے لیے کسی برتن میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی کو ابال کر اس میں سبز چائے کا اضافہ کردیں، جس کے بعد اس میں دارچینی اور شہد کے مکسچر کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

دار چینی، شہد اور لیموں
ڈیڑھ کپ پانی کو ابالیں، اس کے بعد ایک چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک برتن میں مکس کرنے کے بعد اس میں ابلا ہوا پانی ڈال دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب بھی کمر کے گرد اضافی چربی کو گھلادیتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …