ہفتہ , 20 اپریل 2024

مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کے لیے منفرد تحفہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں اپنی نئی ایجاد کی تصویر فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔اور یہ نئی ایجاد سوشل میڈیا سے متعلق نہیں بلکہ فیس بک کے بانی نے اپنی اہلیہ کے لیے ایک لکڑی کا سلیپ باکس تیار کیا ہے جو ہر صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان جگمگانے لگتا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں مارک زکربرگ نے لکھا کہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسیلا چن نے انہیں اس ڈیوائس کی تیاری کے لیے متاثر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریسیلا چن کی نیند 2 بیٹیوں کی وجہ سے بہت مشکل ہوچکی ہے اور انہیں بار بار اٹھ کر فون پر وقت دیکھنا پڑتا ہے کہ بچیوں کے اٹھنے کا وقت تو نہیں ہوگیا، مگر اکثر وہ جلد اٹھ جاتیں اور پھر دوبارہ سونے میں ان کو مشکل کا سامنا ہوتا۔مارک زکربرگ نے لکھا کہ اس ڈبے کی روشنی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ ان کی اہلیہ اسے دیکھ کر جان سکتی ہیں کہ اب وقت ہوگیا ہے جب بچیاں اٹھنے والی ہیں مگر وہ روشنی اتنی زیادہ نہیں ہوتی کہ کسی کی نیند متاثر نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روشنی وقت ظاہر نہیں کرتی تاکہ پریسیلا کو وقت کے حوالے سے فکرمند نہ ہونا پڑے ‘اب تک اس ڈیوائس نے میری توقع سے زیادہ بہتر کام کیا ہے اور وہ پوری رات نیند کا مزہ لے رہی ہے، ایک انجنیئر کے طور پر اپنی شریک حیات کی نیند بہتر کرنے کے لیے ڈیوائس کی تیاری میرے خیال میں اپنی محبت اور شکرگزاری کے احساس کا بہترین ذریعہ ہے’۔

انہوں نے یہ بھی کہ میرے متعدد دوستوں نے اس طرح کی ڈیوائس کو لینے کی بات کی ہے تو اسی لیے میں نے پوسٹ کی تاکہ کوئی اور چاہے تو اس خیال کو اپنا کر دیگر افراد کے لیے سلیپ باکسز تیار کروالے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …