اتوار , 16 مئی 2021

خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے کراچی سے روانہ ہو گئی۔کوچ مارک کولز اور اقبال امام کی زیر نگرانی میں قومی ٹیم نے آئی سی سی ویمن چمپئین شپ کی کراچی میں تیاری کی، قومی خواتین ٹیم نے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

جنوبی افریقہ جانے سے پہلے کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ سیریز مشکل ضرور ہے لیکن تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایونٹ کو نہ صرف کامیاب بنانا ہے بلکہ رینکنگ بھی بہتر کرنی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مصباح الحق پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ منسلک نہیں رہیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے اعلان کیا ہے۔چیف …