بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت : عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، کشمیرمیں مکمل بائیکاٹ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، لوک سبھا کی 72 نشستوں کے لیے نو ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ بنگال میں پولنگ بوتھ کے باہر جھڑپیں بھی ہوئیں، اننت ناگ میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ، 72 نشستوں کےلیے نو ریاستوں بہار، جموں کشمیر، جھاڑکنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال میں لوگ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔بی جے پی کے لیے یہ مرحلہ انتہائی اہم ہے، گزشتہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 72 سیٹوں میں سے 45 نشستوں پرفتح حاصل کی تھی۔

مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ میں بھی بھارتی انتخابات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیریوں نے ووٹنگ کا مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ سید علی گیلانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ ادھر بنگال میں پولنگ بوتھ کے باہر سیاسی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …