ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی میں 115 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ حکومت نے پلان مرتب کرلیا، شہر بھر میں 115 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر 115 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری پر مکمل عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔ 112 مقامات پر کیمپ اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیوں کے تعاون سے 185 مقامات پر پینے کا پانی بھی رکھا گیا ہے۔ شہر میں 24 مقامات پر موبائل ٹیمیں موجود ہیں۔اس حوالے سے سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کورنگی میں 24 مقامات پر ٹھنڈا پانی میسر ہوگا، ضلع کورنگی سمیت دیگر مقامات پر بھی شہریوں کو ٹھنڈا پانی میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے 185 مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سہولت اور 118 مقامات پر دیگر سہولتیں اور ایمبولینس دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یکم مئی سے 3 مئی تک شہر قائد میں ہیٹ ویو کا امکان ہےاس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہوگا جبکہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …