اتوار , 16 مئی 2021

افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 6 افراد ہلاک

واگا دوگو(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک برکینا فاسو میں گرجا گھر پر حملے میں پادری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چرچ پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش برکینا فاسو کے صوبے صوم کے دارالخلافہ ڈجیبو کے چھوٹے سے علاقے سلگجی میں پیش آیا۔حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے لوگوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد چرچ سے باہر نکل رہے تھے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق گرجا گھر پر حملے میں شدت پسند تنظیم انصارالاسلام ملوث ہے تاہم تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غرب اردن کو اسرائیل کے لئے جہنم بنادیں گے: الاقصی بریگیڈ

غرب اردن: فتح تنظیم کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ نے اپنے ماتحت مسلح دستوں سے …