منگل , 23 اپریل 2024

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب اندوہناک حادثہ، 12 مسافر جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور سو گیا تھا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس وجہ سے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں 17 مسافر سوار تھے جن میں سے 9 موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید تین افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کا نمبر ایل ای ایس 7070 تھا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور سو گیا تھا۔پمز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے پانچ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …