ہفتہ , 8 مئی 2021

دہشت گردابوبکر البغدادی زندہ، نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ابوبکر البغدادی زند ہے۔ داعش کے سربراہ کی ویڈیو 2014ء کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کا سربراہ شام کے کسی علاقے میں چھپا ہوا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داعش کے سربراہ رائفل بندوق کے ساتھ دیوار کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ جاری کی جانے والی ویڈیو 40 سکینڈ کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ شام اور عراق میں داعش کو پے در پے شکستوں کے بعد یہ دہشت گرد تنظیم بیک فٹ پر چلی گئی تھی۔ متعدد بار ابو بکر البغدادی کے قتل اور زخمی ہونے کی اطلاعات رہی ہیںجوغلط ثابت ہوئیں۔ آخری بار ابو بکر البغدادی نے عراق کے شہر موصل میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …