جمعہ , 19 اپریل 2024

موجودہ حکومت میں فروخت کی گئی پرانی گاڑیوں سے زیادہ نئی خرید لی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں کابینہ ڈیویژن نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں جتنی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے زیادہ خریدی جاچکی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

جواب میں کہا گیاہے کہ مختلف اداروں کے لئے 171 گاڑیاں خریدی گئیں جن میں قومی احتساب بیورو (نیب) سب سے آگے رہا جس نے پانچ موٹر سائیکلوں سمیت 54 گاڑیاں خریدیں۔ اسی طرح موٹروے پولیس نے 30 اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے 13 گاڑیاں خریدیں۔

کابینہ ڈویژن کے تحریری جواب میں بتا یا گیاہے کہ این ایچ اے نے 9 اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی 7 گاڑیاں خریدی ہیں۔یاد رہے گزشتہ برس 17 ستمبر میں بھی وزیر اعظم ہاؤس کی 102 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئی تھیں جن میں سے 61 گاڑیاں نیلام ہوئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …