ہفتہ , 11 جولائی 2020

عرب ممالک کی منافقانہ اور دوغلی پالیسیوں پر قطر کی شدید تنقید

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیاں ان کی تباہی کا سبب بنیں گی۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک کی دوگانہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ بعض عرب ممالک ایک طرف دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا دعوی کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود عرب قوموں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم طرابلس اور صنعا پر ہوائی حملوں کی شدت کے ساتھ مذمت کرتےہیں۔ قطری وزير خآرجہ نے کہا کہ عام شہریوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنانا آشکارا دہشت گردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی فورسز کی کارروائی میں چھ ناگا باغی ہلاک

میانمار کی سرحد کے قریب بھارتی فورسز کی ایک کارروائی میں چھ ناگا باغی ہلاک …