ہفتہ , 21 ستمبر 2019

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے محمد اشرف غنی کا اعلان آمادگی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے امن مشاورتی لویہ جرگہ کے آغاز میں اپنے ملک سے جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک بار پھر اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اس اہم اجلاس میں کہا ہے کہ کابل کی حکومت، غیر افغان امن مذاکرات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

انھوں نے کہا کہ افغان جنگ میں بہت سے لوگ مارے گئے ہیں اور ملک میں امن و استحکام کی برقراری افغان عوام اور حکومت، دونوں کی آرزو ہے۔افغان صدر نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل حکومت سے اپنے اختلافات ختم کریں۔انھوں نے کہا کہ لویہ جرگہ ایک قومی اجماع کا نام ہے اس لئے کہ اس میں افغان خواتین اور جوان بھی شامل ہیں۔انھوں نے لویہ جرگہ کا بائیکاٹ کرنے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ افغان عوام کو مد نظر رکھے بغیر کوئی بھی فیصلہ کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

رابرٹ اوبرائن امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نامزد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ …