جمعہ , 19 اپریل 2024

لیبیا کے مفتی اعظم نے حج اور عمرہ کے بائیکاٹ کا حکم جاری کردیا

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے مفتی اعظم الصادق_الغرياني نے مسلم امہ کو زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دنیا کے مسلمان حج اور عمرہ کا بائیکاٹ کریں، کیونکہ آپ لوگوں کی طرف سے حج اور عمرہ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو سعودی عرب کے حکمران مسلمان بہنوں اور بھائیوں کے قتل عام پر خرچ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی حکومت نے ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض، مکہ، مدینہ اور صوبہ قاسم میں مجموعی طور پر 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کیے گئے۔ ان افراد کو حکومت پر تنقید کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …