اتوار , 15 دسمبر 2019

عمران خان اور ثاقب نثار مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا عظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔ ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔

ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

وکلاء کی کراچی میں بھی ڈاکٹروں کو اسپتال میں گُھس کر مارنے کی دھمکی

لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حملہ کرنے والے وکلاء …