ہفتہ , 20 اپریل 2024

عرب ممالک لیبیا جنگ میں سرگرم، قومی حکومت کی تنصیبات پر بمباری

طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں جنرل ریٹائرڈ خلیفہ خفتر کی قیادت میں سرگرم فوج کی حمایت اورقومی وفاق حکومت کی مخالفت میں عرب ممالک نے طرابلس میں بمباری شروع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز طرابلس میں ڈیڑھ ہفتے کے دوران آٹھ مقامات پر عرب جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ جواب میں قومی وفاق حکومت کی حامی فورسز نے جنگی طیاروں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب جنرل خلیفہ خفترکی فوج کی طرف سے طرابلس پر چڑھائی کو تیسرا ہفتہ جاری ہے۔ خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے کہا ہے کہ اس نے ایک تیل کی بندرگاہ کی طرف سے ایک جنگی بحری جہاز بھی روانہ کیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں‌نے طرابلس کی فضاء میں جنگی طیاروں کی آوازیں سنائی دیں۔ ذرائع کے مطابق یہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں کی آوازیں تھیں جنہوں‌ نے طرابلس میں کئی مقامات پر بم برسائے اور قومی وفاق حکومت کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے دو عرب ممالک پر طرابلس میں‌ بمباری کا الزام عاید کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس پر بمباری کرنے والے طیارے ایک عرب ملک کے تھے جو لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کا دفاع جاری رکھیں گے۔ فتح باغاشا نے فرانس پرزور دیا کہ وہ جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت ترک کرے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا ساتھ دے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …