جمعہ , 19 اپریل 2024

خلیج فارس ایران سمیت دنیا کی شہ رگ ہے: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس ایران کی شہ رگ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےیوم خلیج فارسPersian Gulf کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں مبارکباد پیش کی اورخلیج فارس کی کلیدی اہمیت کا ذکر کرتے ہو‏ئے کہا کہ خلیج فارس ایران سمیت دنیا کی شہ رگ ہے اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بہت سے لوگ اسے خلیج کہتے ہیں جبکہ یہ خلیج نہیں بلکہ خلیج فارس ہے اور ہمیشہ خلیج فارس ہی رہے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 30 اپریل کا دن، خلیج فارس کے قومی دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔30 اپریل 1622 کو ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پرتگالیوں کو شکست دے کر انھیں اس خطے سے نکال دیا تھا اور اس دن کو یوم خلیج فارس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …