اتوار , 16 مئی 2021

43سالہ ایرانی خاتون نے بھاری ٹرک کھینچ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  طاقتور ایرانی خاتون نے سامان سے لدا وزنی ٹرک کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی خاتون نے 11 ہزار 350 کلو وزن کھینچ کر قائم کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی 43سالہ طاقتور خاتون نے سامان سے لدا ایک ٹرک جس کا وزن 12 ہزار 3 سو 80 کلو تھا کو 98.4 فٹ دور تک یوں کھینچا کہ نہ صرف گنیز ریکار توڑ ڈالا بلکہ وہاں موجود افراد بھی فولادی خاتون کی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔اس سے قبل آسٹریلوی خاتون نردیا سٹائلز نے 11,350 کلو وزن کھینچ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی …