ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایف بی آر نے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ریلوے کے اکاونٹس منجمد کر دیے، قومی ادارہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ پاکستان ریلوے ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ تھا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …