منگل , 23 اپریل 2024

جاپان میں بچوں کو رلانے کا سالانہ دلچسپ مقابلہ

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)  جاپان میں ہر سال ایک دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور سے رْلایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی اس مقابلے میں‌ایک سال سے کم عمر ایک ہزار سے زائد بچے شریک ہوئے جنہیں‌ سومو پہلوان زیادہ سے زیادہ رلانے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق 400 سال قدیم اس مقابلے کے تحت دو سومو پہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اْٹھا کر فضا میں بلند کر کے ڈراتے ہیں جس سے بچے خوب اونچی آواز میں روتے ہیں، اس مقابلے میں جو بچہ سب سے زیادہ شور مچاتا ہے وہ مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔اس دلچسپ مقابلے میں رواں برس بھی ایک سال سے کم عمر 1 ہزار 60 بچوں نے حصہ لیا اور سومو پہلوانوں نے بچوں کو بلند آواز سے رُلانے کی بھرپور کوشش کی۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …