ہفتہ , 8 مئی 2021

‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا’ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک دی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاوزیراعظم نے قیمتوں کے تعین کیلئے معاملہ ای سی سی کو بھیج دیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ بعد میں ہوگا، فی الحال کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور رمضان پیکج کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز اوگرا نے حکومت کو یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔سمری کے مطابق یکم مئی سے پٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ارسال کی جانے والی سمری میں مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 26پیسے،ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 32پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96روپے 77 پیسے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …