جمعہ , 19 اپریل 2024

لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛لبنانی وزیر خارجہ

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔جبران باسل کا کہنا تھا کہ شبعا فارم کا علاقہ لبنان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہم اس علاقے کو اسرائیل کے قبضے سے چھڑانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔شبعا فارم کا علاقہ مقبوضہ فلسطین، شام اور لبنان کا سنگم ہے جس پر اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

لبنانی وزیرخارجہ نے شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کے اس خطرناک اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے جولان کے شامی علاقہ ہونے کی حقیقت مزید قوی ہوگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال پچیس مارچ کو نیتن یاھو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شام کے علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمران کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …