جمعہ , 14 مئی 2021

دہشتگردوں سے روابط، پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کالعدم قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے پاک ترک فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر دی، جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق فاؤنڈیشن کے دہشت گردوں سے تعلقات ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پاک ترک فاؤنڈیشن کو شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک ترک ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے قائم ہیں جن سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …