بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ کی شمالی کیرولینا یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے 22 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے۔ ریاست شمالی کیرولینا کی یونیورسٹی کے ایک کیمپس میں نوجوانوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 22 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر لیا، عینی شاہد کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک پستول تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …